وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، بعد ازاں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کا استقبال
محسن نقوی کی ایران آمد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
دوطرفہ تعاون کا جائزہ
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،دونوں جانب سے باہمی روابط کو مزید آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال بھی زیر بحث آئی، دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی رابطوں کی اہمیت پر گفتگو کی۔
پاکستان کی کوششوں کو سراہا
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی مفید رہا۔
تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،انہوں نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقاتیں
محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی حکام سے مزید ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
پاکستان اور ایران خطے میں اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان سرحدی امور، تجارت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مسلسل رابطے جاری رہتے ہیں۔