محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعد از دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ہوسکتا ہے، جبکہ کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔