پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 484 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کاروبار کے آغاز میں ڈالر سستا ہوتا ہے، مگر دن کے اختتام تک اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

editor

Related Articles