Skip to content
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کا ریلیف دے دیا
Home - آزاد سیاست - نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کا ریلیف دے دیا
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کا ریلیف دے دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا۔
ترجمان نیپر ا کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے نومبر2024 کی درخواست پر1.23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے۔
کراچی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف ملے گا۔