انسٹاگرام کا نیا اے آئی فیچر متعارف، اب چند الفاظ سے اپنا گانا بنائیں

انسٹاگرام کا نیا اے آئی فیچر متعارف، اب چند الفاظ سے اپنا گانا بنائیں

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اب چند الفاظ، کسی خیال یا اپنی لکھی ہوئی شاعری کو مکمل گانے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل نیوز کے مطابق، انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائے گئے اس فیچر کا نام اے آئی سانگ کرئیٹر ہے، جس کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی کی مدد سے اپنی پسند کا نیا میوزک ٹریک تیار کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنا خیال، کوئی جملہ یا گانے کے بول درج کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد وہ اپنی پسند کا میوزک اسٹائل منتخب کر سکتے ہیں، جس کے مطابق اے آئی ان کے لیے گانا تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی اب صرف باتیں نہیں کرے گا، نئے فیچر میں کیا خاص ہے؟

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ تیار ہونے والے گانے کو انسٹاگرام چیٹ میں ہی دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح صارفین سالگرہ کی مبارک باد، دوستوں کے ساتھ ہونے والے دلچسپ واقعات، اندرونی مذاق یا کسی منفرد خیال کو گانے کی شکل دے سکتے ہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر تفریح اور سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں صارفین اپنی تخلیقی سوچ کو موسیقی میں تبدیل کر سکیں گے، چاہے انہیں گانا بنانے کا پہلے سے کوئی تجربہ نہ ہو۔

اگر آپ بھی یہ فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انسٹاگرام پر کسی دوست کی چیٹ کھولیں اور چیٹ ٹولز میں AI Song Creator کا آپشن تلاش کریں۔ اگر یہ آپشن دستیاب ہو تو اپنا خیال یا بول درج کریں، میوزک اسٹائل منتخب کریں اور گانا تیار کرکے شیئر کر دیں۔

تاہم، یہ فیچر تمام صارفین کے لیے فوری طور پر دستیاب ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ کو یہ آپشن نظر نہیں آ رہا تو انسٹاگرام اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دوبارہ چیک کریں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ انسٹاگرام کا یہ نیا اے آئی فیچر صارفین میں کتنا مقبول ہوتا ہے اور کتنے لوگ اپنے خیالات کو گانوں میں بدل کر دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

editor

Related Articles