ملک میں آج سے 31 مئی تک  آندھی، طوفان اور بارشوں کا امکان

ملک میں آج سے 31 مئی تک  آندھی، طوفان اور بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے 31 مئی تک  آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ  سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مغربی و جنوبی پاکستان خصوصاً بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان سے عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی لائنوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرد و غبار کے طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

editor

Related Articles