وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فیز 4 کی دوسری قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں 10 خوش نصیب کسانوں نے موبائل فون جیت لیے۔
محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کامیاب افراد میں غلام رسول، احمد اکبر جان، مزمل حسین، محمد ظفر الدین، محمد پرویز، ظہور احمد ملک، بارون اشرف وائلہ، غلام مرتضیٰ اور فخر عباس شامل ہیں۔ فہرست میں غلام رسول کا نام دو مرتبہ بھی درج ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ سے متعلق مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے کاشتکار زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک فعال رہتی ہے۔