ویب ڈیسک۔ ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کاروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ “امریکا تھوڑا انتظار کرے، حملوں کی سزا بھگتے گا”۔
پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ ایران مشرقی وسطیٰ میں موجود تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔ مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ اب یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اب ایران کے لیے جنگ شروع ہو چکی ہے اور ہر امریکی شہری یا فوجی اب ہدف ہے۔ ایرانی ایرواسپیس کمانڈر نے کہا کہ ہمارا صبر ختم ہو چکا ہے اور آج رات دنیا ایران کی طاقت اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔