بھارت میں عورتیں محفوظ ہیں نہ بچیاں، دس سالہ لڑکی کا چہرہ گرم سلاخوں سے جلا دیا گیا

بھارت میں عورتیں محفوظ ہیں نہ بچیاں، دس سالہ لڑکی کا چہرہ گرم سلاخوں سے جلا دیا گیا

بھارت میں نہ خواتین محفوظ ہی اور نہ ہی چھوٹی بچیوں کو تحفظ حاصل ہے۔ دس سالہ لڑکی بھی محفوظ نہ رہ سکی۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دس سال کی معصوم دلت لڑکی کا چہرہ گرم سلاخوں سے جلا دیا گیا۔ اس طرح کے افسوسناک واقعہ بھارت میں اکثر اوقات ہوتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی کے اقتدار میں خواتین کا مستقبل تاریک اور خواتین کو متعدد سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

موجودہ حکومت نے بھارت کی عزت ہی ختم کر دی، بھارتی تجزیہ کار راجو پارولیکر نے اپنی ہی حکومت کی کلاس لے لی

مودی سرکار کے تیسرے دورِ حکومت میں بھارتی خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ان کو صنفی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کے یکے بعد دیگرے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ سال مغربی بنگال کے نواحی علاقے نندی گرام میں بی جے پی کے کارکنوں نے سیاسی مخالفت کی بنا پر ایک خاتون کو برہنہ کر کے 300 میٹر تک پیدل چلایا،  خاتون کے گھر والوں کو بھی بی جے پی کے کارکنان کی جانب سے مارا پیٹا گیا اور ان کے گھر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

editor

Related Articles