حکومت کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

حکومت کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی برآمدات میں اضافے اور انہیں آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے 300 ارب روپے کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم مختص کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ہدایت پر اسکیم کا دائرہ کار محدود کرتے ہوئے اسے صرف ایس ایم ایز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس میں زرعی شعبے سے وابستہ اہل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :الیکٹرک گاڑی لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، ہزاروں قرضے منظور

نئی پالیسی کے تحت قرض کے حصول کے لیے ہر کاروبار کو ایس ایم ای کی مقررہ شرائط اور تعریف پر پورا اترنا ہوگا۔ اس سے قبل نئے قرض لینے والوں کے لیے الگ کیٹیگری موجود تھی، جسے ختم کردیا گیا ہے،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اب نئے قرض کے درخواست گزاروں کو بھی ایس ایم ایز کے لیے مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

دوسری جانب ایگزم بینک نے شریک کمرشل بینکوں کو نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ حکومتی اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولت فراہم کرکے ان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

editor

Related Articles