ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایبٹ آباد، گلگت، سوات، بونیر، ملاکنڈ، چترال، صوابی، مردان، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کےباعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 درجے ریکارڈ کی گئی، اور اس کی گہرائی 120 کلومیٹر تک تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔