روس کے ساتھ جنگ میں 491 دن تک محاذ پر موجود رہنے والے شدید زخمی یوکرینی فوجی کو ڈرون کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس ریسکیو آپریشن کو اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا ڈرون زخمی فوجی کو ہوا میں اٹھا کر محفوظ مقام کی جانب لے جا رہا ہے، جبکہ فوجی اہلکار مانیٹرنگ روم سے اس آپریشن کی نگرانی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ریسکیو کی کامیابی پر اہلکار ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا انوکھا جنگل، جہاں 47 ہزار درختوں کی جڑ ایک ہی ہے
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یوکرین کے علاقے خارکیو میں پیش آیا۔ تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز نے ویڈیو میں دکھائے گئے مقام اور واقعے کی تاریخ کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔ ادارے کے مطابق 19 اکتوبر 2026 سے پہلے انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔
491 دن تک تنہا محاذ پر موجودگی
یوکرینی فوجی ولاسینکو کے مطابق وہ تقریباً 491 دن تک اس پوزیشن پر بڑی حد تک اکیلا موجود رہا۔ اس نے بتایا کہ اسے بچانے اور اس تک پہنچنے کی کوشش کے دوران اس کے 2 ساتھی فوجی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:136 سال پرانی پینٹنگ کا معمہ حل؟ سائنس دانوں نے آسمان کا سراغ لگا لیا
ولاسینکو کی ٹانگوں پر شدید زخم آئے تھے، اس کے باوجود وہ اپنی پوزیشن پر موجود رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ روسی فورسز سمجھتی تھیں کہ وہ ہلاک ہو چکا ہے، لیکن وہ اکتوبر میں ریسکیو کیے جانے تک ایک چھوٹے سے بوائلر روم میں چھپ کر زندہ رہا۔
جنگی محاذ پر ڈرون کے ذریعے انوکھا ریسکیو، 491 دن بعد زخمی فوجی کو بچا لیا گیاجنگی محاذ پر ڈرون کے ذریعے انوکھا ریسکیو، 491 دن بعد زخمی فوجی کو بچا لیا گیا
BREAKING:
Ukraine has carried out the first evacuation in history of a wounded soldier from the frontlines by an aerial drone https://t.co/6vnOve3BKH
— Visegrád 24 (@visegrad24) October 19, 2026


