بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا مشن جاری ہے، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
25 اکتوبر 2026 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف تعاقب جاری ہے اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ملک دشمنوں کا چن چن کا ہلاک کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ہورہی ہیں