سوزوکی ایوری وی ایکس آر لاکھوں روپے سستی ہوگئی

سوزوکی ایوری وی ایکس آر لاکھوں روپے سستی ہوگئی

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول منی وین ماڈل سوزوکی ایوری وی ایکس آر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ گاڑی پہلے سے کہیں زیادہ سستی اور قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایتی پیشکش محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے ڈسکاؤنٹ کے بعد ایوری وی ایکس آر کی ایکس فیکٹری قیمت کم ہو کر 29 لاکھ 65 ہزار 200 روپے رہ گئی ہے جس سے یہ گاڑی گھریلو استعمال کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں کے لیے بھی ایک موزوں انتخاب بن گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :نئی سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے بڑی پیشکش

سوزوکی کے ترجمان کے مطابق یہ خصوصی پیشکش صرف ایوری وی ایکس آر ویرینٹ پر لاگو ہوگی اور ملک بھر میں کمپنی کے مجاز ڈیلرز کے ذریعے اس کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
ایوری وی ایکس آر میں پانچ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور ٹو ڈبلیو ڈیڈرائیو سسٹم شامل ہے جو بہتر کارکردگی کے ساتھ ایندھن کی بچت بھی فراہم کرتا ہے۔

حفاظتی خصوصیات میں دو ایئر بیگزاے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی اموبلائزر، سیکیورٹی الارم، اور فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز شامل کیے گئے ہیں۔
مزید سہولیات میں چائلڈ لاک، انٹرمیٹنٹ وائپرز اور ہیڈ امپیکٹ پروٹیکشن انٹیریئر بھی موجود ہیں جو مسافروں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

اندرونی فیچرز میں مینوئل ایئر کنڈیشنگ (اینٹی بیکٹیریل فلٹر کے ساتھ) پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ، ریٹریکٹ ایبل سائیڈ مررز اور فولڈنگ سیٹس شامل ہیں جو گاڑی کے اندر کارگو اسپیس کو ضرورت کے مطابق بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رعایت ان صارفین کے لیے خاص طور پر متعارف کرائی گئی ہے جو بجٹ کے لحاظ سے محتاط ہیں اور ایک قابلِ اعتماد، آرام دہ اور سستی سواری کی تلاش میں ہیں سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور اس پر مخصوص شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

editor

Related Articles