ایبٹ آباد میں مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے آنیوالی مضرِ صحت ہواؤں سے فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہور سرفہرست

حکام نے بتایا کہ یہ گاڑی بیرن گلی سے ایبٹ آباد جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

editor

Related Articles