14 سالہ پاکستانی تیرانداز نے ماسکو میں جھنڈا بلند کردیا

14 سالہ پاکستانی تیرانداز نے ماسکو میں جھنڈا بلند کردیا

پاکستان کی 14 سالہ آرچر عسوہ مرجان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی بین الاقوامی ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی بہترین آرچرز کے درمیان مقابلہ کیا اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

عسوہ کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی تجربہ کار آرچرز سے ہوا، تاہم کم عمری کے باوجود انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور عالمی مقابلے میں پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔ ماسکو میں پاکستانی پرچم بلند کرنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز ہاکی، عمان کو 2-7 سے بڑی شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں شاندار انٹری، اہم میچ میں بھارت سے ٹاکرا

پاکستانی سفیر نے عسوہ کی کم عمری میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف بہترین کھیل پیش کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ عسوہ مرجان اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام بنا چکی ہیں۔

صرف 14 برس کی عمر میں عالمی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی عسوہ مرجان کی یہ کارکردگی پاکستان میں ہارس بیک آرچری کے کھیل کے لیے بھی ایک قابلِ ذکر پیش رفت ہے۔

editor

Related Articles