پی ٹی آئی والے صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں،یہ 4 اکتوبر کو بھی لانگ مارچ نہیں کرسکتے،گورنر خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی والے صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں،یہ 4 اکتوبر کو بھی لانگ مارچ نہیں کرسکتے،گورنر خیبر پختونخوا

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی، یہ لوگ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، یہ 4 اکتوبر کو بھی لانگ مارچ نہیں کریں گے  یہ صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے اور اس مقصد کے لیے آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کو چیلنج

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کرنے کی باتیں تو کرتی ہے، لیکن عملی طور پر اسلام آباد جانے سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی اور اس وقت معلوم ہوجائے گا کہ کون عملی طور پر کیا کر سکتا ہے۔

میڈیا پر بڑھکیں

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتے ہیں،پی ٹی آئی کے رہنما گرفتاریاں دے کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کے پی پولیس دہشتگردوں سے لڑتی آرہی ہے، کے پی حکومت اسے ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی

امن اولین ترجیح

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام انتہائی ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ہوگا اور دہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں، صوبے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی ضرورت ہے۔

آئین کی بالادستی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو شخص یا جماعت پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرے گی، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ملک میں سیاسی معاملات آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

گورنر راج کا آپشن

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئین میں گورنر راج نافذ کرنے کا آپشن موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ آپشن آئین میں موجود ہے اور موجودہ حالات میں اس پر بات بھی کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles