نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں جس میں ایک پہاڑ کے لمحوں میں دریا برد ہونے کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریائے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی صبح شدید سیلاب میں تبدیل ہوگیا ، مستنگ، میاگدی، پربت اور سیانگجا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
اس لینڈ سلائیڈنگ میں مٹی کا تودہ پربت کے ایک گاؤں کو مکمل طور پر بہا لے گیا جس کے باعث شاہراہیں بھی بند ہوگئیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
نیپال کے ضلع مستنگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا ایک بڑا حصہ محض 6 سیکنڈ میں دریائے کالی گنڈکی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دریا کا بہاؤ عارضی طور پر رک گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
THIS IS HOW FAST A MOUNTAIN CAN DISAPPEAR.
In Nepal, along the Kali Gandaki River, a massive section of a mountainside collapsed in just seconds after days of heavy monsoon rain.
Rock, soil, and vegetation came crashing into the valley as people nearby ran for safety.
And the…
— China pulse 🇨🇳 (@Eng_china5) September 28, 2026


