ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے حوالے سے آئندہ برس سری لنکا کا دورہ کریگی اور ا س حوالے سےشیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جنوری 2026 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تینوں میچز دمبولا میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔ سیمی فائنل اور فائنل میں رسائی کی صورت میں یہ میچز بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ’اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ‘ جیت لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *