جہاز اڑنے کو تیار مگر سسٹم نے کام چھوڑ دیا، امریکا میں فضائی آپریشن پھر  متاثر،  پروازیں تاخیر کا شکار

جہاز اڑنے کو تیار مگر سسٹم نے کام چھوڑ دیا، امریکا میں فضائی آپریشن پھر  متاثر،  پروازیں تاخیر کا شکار

امریکا کی بڑی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی نے فضائی آپریشن متاثر کردیا، اٹلانٹا سمیت متعدد ایئرپورٹس پر سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کے جہازوں کا وزن اور توازن معلوم کرنے والا خودکار کمپیوٹر سسٹم کام کرنا چھوڑ گیاجس کے باعث پروازوں کی روانگی کا معمول کا عمل متاثر ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا میں فضائی بحران بے قابو،آج بھی 1500 سے زائد پروازیں منسوخ،ہزاروں مسافر پھنس گئے

 تکنیکی خرابی کے اثرات امریکا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جہاں سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں۔ پروازوں میں اوسطاً 57 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

1200 سے زائد پروازیں متاثر

رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ تعداد کمپنی کی روزانہ پروازوں کا تقریباً 50 فیصد بنتی ہے۔

سسٹم کی خرابی کے باعث ابتدائی طور پر ڈیلٹا ایئر لائنز کی درخواست پر اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کیا گیا۔ اس اقدام کے تحت متاثرہ پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی۔

دیگر ایئرپورٹس پر بھی اثرات

اٹلانٹا کے علاوہ امریکا کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی اس تکنیکی مسئلے کے اثرات دیکھنے میں آئے۔ جہاز کے وزن اور توازن سے متعلق حساب کتاب پرواز کی حفاظت اور آپریشن کے لیے اہم ہوتا ہے، اس لیے خودکار نظام کی بندش نے فضائی آپریشن میں رکاوٹ پیدا کردی۔

  یہ بھی پڑھیں :امریکا میں فضائی ٹریفک بحال، 500 طیارے فضا میں تھے، تکنیکی خرابی کو بحران کی وجہ قرار دے دیا گیا

ڈیلٹا ایئر لائنز کے نظام میں خرابی کے باعث بڑی تعداد میں پروازوں کی تاخیر نے امریکی فضائی سفر کے نظام کو متاثر کیا اور مسافروں کے سفری شیڈول بھی متاثر ہوئے۔

editor

Related Articles