پی سی بی کا بڑا اعلان، قومی کرکٹرز کے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پی سی بی کا بڑا اعلان، قومی کرکٹرز کے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے۔ نئے معاہدوں کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس کے کنٹریکٹس بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو دیے گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگریز میں ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو جگہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2018 کا کرکٹ اسکینڈل پھر زیر بحث، پیٹ کمنز مشکل میں

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

نئے کنٹریکٹس میں مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ ڈیویلپمنٹ کیٹیگری کے لیے 19 کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی گئی ہے۔

editor

Related Articles