آپریشن ردُّالفتنہ 3: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردُّالفتنہ 3: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم  بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آپریشن ردُّالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس اطلاع پر عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی کی، جس کے دوران بی ایل اے کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دشمن نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری ،آپریشن ردالفتنہ 3 میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

دوسری جانب بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا مشن جاری ہے، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 25 اکتوبر 2026 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت، پیشگی منظوری کے بغیر اندراج پر پابندی

سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف تعاقب جاری ہے اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ملک دشمنوں کا چن چن کا ہلاک کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ہورہی ہیں

Related Articles