بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب  آزاد کشمیر میں جھڑپوں اور فائرنگ سے متعلق گردش کرنیوالی ویڈیوز جعلی ہیں

بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب  آزاد کشمیر میں جھڑپوں اور فائرنگ سے متعلق گردش کرنیوالی ویڈیوز جعلی ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی اکائونٹس کی طرف سے جعلی ویڈیوز  ویڈیوز شیئر کر کے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چترا ٹوپی، جنوبی باغ اور آزاد جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جھڑپیں جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں جنگی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، بھارت  اس جھوٹے اور منت گھڑت بیانیے کو پاکستان کے خلاف  استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق  جھڑپوں کے ثبوت کے طور پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ردوبدل کیا گیا اور فائرنگ کی آواز مصنوعی طور پر شامل کرکے اسے شدید مسلح تصادم کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ  ویڈیو کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے گمراہ کن تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔

 آزاد فیکٹ چیک کے مطابق  چترال، ٹوپی، جنوبی باغ اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں یا جنگی حالات سے متعلق پیش کردہ منظرنامہ  اے آئی سے تیار کردہ اور جعلی ہے ،آزاد کشمیر میں ماحول پر امن اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے ۔

 بھارتی پروپیگنڈا ڈیجیٹل نیٹ ورکس غیر متعلقہ ویڈیوز کو استعمال کرکے اور ان میں مصنوعی آوازیں شامل کرکے بدامنی اور ریاستی اداروں کی کارروائیوں سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلاتے ہیں۔

ایسی ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات کو سوشل میڈیا پر پھیلانے سے عوام میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے اور حساس علاقوں کی صورتحال کے بارے میں غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔
اس لیے سیکیورٹی سے متعلق وائرل مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے اصل ماخذ، ویڈیو کے سیاق و سباق اور متعلقہ معلومات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

editor

Related Articles