حلال و حرام کا درس دینے والے فضل الرحمن کی بے نامی جائیدادوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ، کراچی میں رحیم پلازہ سامنے آگیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  فضل الرحمان اور ان کے خاندانی اثاثوں و  بے نامی جائیدادوں کے سامنے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب صوبائی دارالحکومت کراچی میں واقع ایک اور اہم بے نامی جائیداد “رحیم پلازہ” کا انکشاف ہوا ہے  جس کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
کراچی میں بڑی بے نامی جائیداد کا انکشافذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، کراچی کے تجارتی مرکز میں واقع “رحیم پلازہ” مولانا فضل الرحمان کے بے نامی اثاثوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ 
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجارتی عمارت کی ملکیت اور فنڈنگ کے ذرائع کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل مالکان اور فرنٹ مین کے مابین روابط کو سامنے لایا جا سکے۔
اسلام آباد میں عالی شان رہائش گاہوں کے مبینہ انکشافاتکراچی کے “رحیم پلازہ” سے قبل، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-6/4 (اسٹریٹ 83، مکان نمبر 7) میں بھی   فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے منسوب مبینہ بے نامی جائیدادوں کا سراغ ملنے کے دعوے کیے گئے تھے۔
 رپورٹس کے مطابق، چار کنال پر محیط یہ رہائش گاہیں مبینہ طور پر دیگر افراد کے ناموں پر رجسٹرڈ ہیں جبکہ عملی طور پر زیر استعمال ان کا خاندان ہی رہا ہے

editor

Related Articles