اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں پولیس نے جاوید اقبال نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ جاوید اقبال کا نام اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمٰن سے منسوب اسلام آباد کے بنگلہ نمبر 11 کی ملکیت کے حوالے سے سامنے آچکا ہے۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور کی اسٹریٹ نمبر 83 میں واقع مکان نمبر 11 کی ملکیت جاوید اقبال کے نام پر بتائی جاتی ہے۔ یہ وہی رہائش گاہ ہے جسے مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے منسوب کیا جاتا رہا ہے۔
مذکورہ جائیداد کے حوالے سے پہلے بھی مختلف سوالات سامنے آتے رہے ہیں، خصوصاً اس کے اصل مالک، تعمیراتی اخراجات اور متعلقہ افراد کے ساتھ مالی و قانونی تعلقات کے بارے میں۔
