چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورہ امریکا سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں، دفتر خارجہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورہ امریکا سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے رائٹرز کی رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کے دورے کے دوران امریکا جائیں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کامیاب دورۂ امریکا اور بل ایل اے کو کالعدم قرار دیے جانے سمیت اہم سفارتی کامیابیاں

جمعرات ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں اور ہمارے پاس کسی دورے یا ملاقات کی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورے سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں ہے اور کسی دورے کی منصوبہ بندی یا حتمی فیصلے سے متعلق کوئی معلومات موجود نہیں ہیں، سرکاری دوروں کا اعلان حکومت پاکستان باضابطہ طور پر کرتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ رائٹرز کی اسٹوری من گھڑت اور افسانوں پر مبنی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور اسے نائب وزیراعظم پہلے ہی بیان کر چکے ہیں، اس کے علاوہ تاحال امریکا میں کوئی اعلیٰ سطح کی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق آئی ایس ایف سے متعلق فیصلہ جمہوری روایات کے مطابق کیا جائے گا اور اسٹیک  ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ اور سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ کسی بھی اعلیٰ سطح کے سرکاری دورے یا ملاقات کے حوالے سے خبروں کی تصدیق صرف سرکاری اعلامیے کے ذریعے کی جائے گی۔

Related Articles