فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر ’لیوہائی شنگ‘کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر ’لیوہائی شنگ‘کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور لیو ہائی شِنگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر امتِ مسلمہ کی طاقت، اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر کا خراجِ تحسین

ملاقات کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور لیو ہائی شِنگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

چینی عہدیدار نے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹیجک تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles