غیر قانونی افغان دراندازی،خطہ کے ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ

غیر قانونی افغان دراندازی،خطہ کے ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ

افغان طالبان رجیم کے زیرِسایہ دہشتگردوں کی سرحدی دراندازی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہےدنیا کے کئی ممالک افغان سرزمین سے پھیلتی بے محاردہشتگردی کے خلاف انتہائی اقدام لینے پر مجبورایرانی جریدہ ایران انٹرنیشنل نے واضح حقائق بیان کرتے ہوئے افغان باشندوں کی سرحدی دراندازی کا پردہ فاش کر دیا۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افغان شہری غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی سرحد پر ہلاک ایرانی سرحدپرہلاکت کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران افغانستان سرحدپرمجموعی 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونےکی اطلاعات موصول ہوئیںافغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے غیر قانونی طور پر شہر میں داخل ہونےکی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے

ایران انٹرنیشنل سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر تک ایران میں غیر قانونی داخلہ کی افغان کوششوں میں دگنا اضافہ ہوارواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔

ایران انٹرنیشنلایرانی حکام کے مطابق 12 روزہ تنازعہ کے دوران متعدد افغان شہری اسرائیل کیلئے جاسوسی میں ملوث پائے گئےعالمی نشریاتی ادارہ کیسپین نیوز کے مطابق افغان سرحد سے بڑھتے سیکورٹی خطرات کے باعث ایران نے رواں سال 300 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ کی تکمیل کا فیصلہ بھی کر لیا۔

افغان سرزمین میں موجودمنظم دہشتگردوں کے نیٹ ورکس دنیا بھرمیں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیںپاکستان متعدد بار دہشتگرد نیٹ ورکس کی دراندازی میں افغان سرزمین کے بے دریغ استعمال کے شواہد عالمی سطح پرفراہم کر چکا ہے

editor

Related Articles