پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کا آغاز،پاکستان کی جانب سے ایک ہی میچ میں چار نوجوان کھلاڑیوں کا تاریخی ڈیبیو

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کا آغاز،پاکستان کی جانب سے ایک ہی میچ میں چار نوجوان کھلاڑیوں کا تاریخی ڈیبیو

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلے سیشن میں اپنی طاقت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوشل مینڈس نے بتایا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں اور وہ اس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ پہلے سیشن میں اپنی اسٹرینتھ کے مطابق کھیلیں۔ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں، جو میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کو قومی ٹیم کے لیے اہم موقع قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی اور ٹویوٹا سمیت دیگر گاڑیاں12 فیصد تک سستی ہونے کی خوشخبری، کلٹس 5، یارس کی قیمت میں 7 لاکھ تک کمی کا امکان،نئی آٹو پالیسی سے مارکیٹ میں ہلچل

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضوان اللہ اور غازی غوری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، انہیں معلوم ہے کہ شائقین ان کی کارکردگی کا انتظار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے لیے نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تجربہ کار بیٹرز کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہوگا، جبکہ سری لنکا کے چار فاسٹ بولرز پر مشتمل اٹیک پاکستانی بیٹنگ کے لیے ابتدائی سیشن میں بڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles