کہتے ہیں سہیل آفریدی بہت پڑھا لکھا ہے،یہ بزدار کو بھی وسیم اکرم پلس کہتے تھے اس نے صوبے کا بیڑہ غرق کیا، طلال چوہدری

کہتے ہیں سہیل آفریدی بہت پڑھا لکھا ہے،یہ بزدار کو بھی وسیم اکرم پلس کہتے تھے اس نے صوبے کا بیڑہ غرق کیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کام اور عوامی مفاد مقدم ہے، اور صرف پڑھے لکھے ہونے سے کسی وزیر اعلیٰ کی تعریف نہیں کی جا سکتی۔

طلال چوہدری نے کہا تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہمارا وزیر اعلیٰ بہت پڑھا لکھا ہے، ہم کیا کریں پڑھے لکھے کا؟ یہ تو بزدار کو بھی وسیم اکرم پلس کہتے تھے لیکن اس نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا۔

انہوں نے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اورنج لائن منصوبہ میٹرو چلائی، جبکہ بزدار حکومت صرف ٹرانسفر پوسٹنگ اور بیوروکریسی کے کھیل میں مصروف رہی،انہوں نے کہا کہ ہمیں کام چاہیے پڑھا لکھا ہے تو کیا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے دہشتگردوں سے نرم رویے کی آخر کیا وجہ ہے؟طلال چوہدری

سہیل آفریدی نے اتنے دن اپنے صوبے کا دورہ نہیں کیا جتنے دن وہ دوسرے صوبوں کا چکر لگا تارہا ہے، خدا کے لیے کے پی کے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے لیے جب وزیر اعظم کسی میٹنگ کے لیے بلائیں تو آجایا کریں ۔

وزیر مملکت داخلہ نے زور دے کر کہا کہ قومی مفاد اور سکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کا ابہام پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی اور ملک کے قومی بیانیے کے خلاف کسی بھی ابہام کو برداشت نہیں کرے گی اور اس کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کا فوکس عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور قومی سکیورٹی پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ سیاسی اختلافات کو کام کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں اور عوام کی خدمت کو ہر معاملے میں ترجیح دی جائے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانیے میں الجھن پیدا کرنا ملک کے مفاد کے خلاف ہے، اور ہر صوبے کی حکومت کو اپنے عوام کی خدمت پر فوکس کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *