ملک میں جمہوریت کا فقدان ، عمرایوب حکومت پر برس پڑے

ملک میں جمہوریت کا فقدان ، عمرایوب حکومت پر برس پڑے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا فقدان ہے۔انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے کہا ہےکہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈرنامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ووٹ پڑا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابقہ تقاریر کا بھی مطالعہ کیا، آصف زرداری کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں، صدر آصف علی زرداری کی تقریر میں زیادہ ترکٹ اینڈ پیسٹ تھا۔

مزید پڑھیں:پشاور بی آر ٹی سفید ہاتھی، 15ارب روپے کی سبسڈی دی جا چکی ہے، اپوزیشن

عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھاکہ آئین میں ریاست کی تعریف قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور ٹاؤن کمیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل انتخابات میں پی ٹی آئی کو عمران خان کا بیانیہ ملا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچے بچے کے دل آواز بن چکا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے بیانیہ کو عام انتخابات میں ووٹ پڑے۔

editor

Related Articles