حکومت نے رمضان میں پکوڑوں اور سموسوں کے بھی ریٹ مقرر کر دیے،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے رمضان میں پکوڑوں اور سموسوں کے بھی ریٹ مقرر کر دیے،نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں اور اس ضمن میں 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران آلو اور قیمے کے سموسے 40 روپے فی پیس، جبکہ ایک کلو پکوڑے 640 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح 100 گرام چپاتی 14 روپے اور 180 گرام تندوری نان 27 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

گوشت کی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا ہے، بڑے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے جبکہ بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماڈل بازاروں سے مقررہ نرخوں پر اشیاء خریدیں تاکہ اضافی قیمتوں سے بچا جا سکے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈی سی کراچی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ رمضان کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ماڈل بازاروں میں اشیائے خورونوش کی سپلائی بروقت اور مقررہ نرخوں پر دستیاب رہے۔ یہ اقدام صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے بچانے اور رمضان المبارک میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل بازاروں میں شہریوں کو آلو، گوشت، سبزی، پکوڑے، سموسے اور دیگر اشیاء مقررہ نرخوں پر خریدنے کی سہولت دی جائے گی، اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ حکام مارکیٹوں میں باقاعدگی سے دورے کریں گے۔

editor

Related Articles