مالاکنڈ لیویز کا شکیل خان کے گھر پر چھاپہ، واردات میں استعمال سرکاری ڈبل کیبن ریو گاڑی برآمد

مالاکنڈ لیویز کا شکیل خان کے گھر پر چھاپہ، واردات میں استعمال سرکاری ڈبل کیبن ریو گاڑی برآمد

مالاکنڈ لیویز نے شکیل خان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن ریو گاڑی برآمد کرلی، جبکہ شکیل خان موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز کی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ڈبل کیبن ریو گاڑی خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہےکارروائی کے دوران شکیل خان فرار ہوگئے، لیویز نے برآمد ہونے والی گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیویز اہلکار پر حملہ! صوبائی وزیر اور ایم پی اے شکیل خان پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل کا غنڈہ گردی میں استعمال قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سرکاری وسائل کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

مالاکنڈ لیویز کی جانب سے برآمد کی گئی سرکاری ڈبل کیبن ریو گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ شکیل خان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے پرتشدد اور تخریبی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں  جس کے بعد ایم پی اے شکیل خان کے گارڈ نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے ،شکیل خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارجارہے ہیں ۔

editor

Related Articles