رمضان المبارک ،سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا

رمضان المبارک ،سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے بینکوں کے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق عوامی لین دین کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان کیلئے تمام سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان اوقات میں کسی قسم کا وقفہ نہیں ہوگا اور بینک مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ یعنی مقررہ اوقات میں بغیر کسی بریک کے عوام کو خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین کو سہولت حاصل ہو اور بینکاری امور بروقت انجام پائیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ان اوقاتِ کار کا مقصد رمضان المبارک میں روزہ دار عملے اور صارفین دونوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، جبکہ مالیاتی سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رکھا جائے گا۔ تمام کمرشل بینکوں اور متعلقہ مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *