وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا بنیادی محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
محسن نقوی نے ہیلتھریکس امریکن سینٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
حکومت کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور آئی ٹی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
آئی ٹی شعبے کی اہمیت
محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھریکس امریکن سینٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹرائی سیریزکا ٹائٹل پاکستان کے نام،شاندار فتح پر محسن نقوی کا قومی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین
انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی میں ایک امریکی کمپنی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس لیے انہیں اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رات گئے تک جاگ کر کام کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وہ اس نوعیت کی ملازمتوں کے تقاضوں اور مشکلات کو ذاتی تجربے کی بنیاد پر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ اس شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
حکومتی ذمہ داری
محسن نقوی نے کہا کہ کاروباری شخصیات کو بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری عہدوں پر فائز افراد عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے اثرات ہزاروں افراد کی زندگیوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر فیصلے میں ذمہ داری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے نوجوان نسل کو ملک کا اہم ترین سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کو آگے لے جانے کی ذمہ داری نوجوانوں نے ہی نبھانی ہے۔
سرمایہ کاری کی امید
انہوں نے پاکستانی کاروباری شخصیات پر بھی زور دیا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ نئے کاروباری ادارے اور منصوبے قائم کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سینٹ اجلاس میں تقریر نے مولانا اور انکی جماعت کی چیخیں نکال دیں


