مفتی تقی عثمانی بڑےعالم دین، تشخص خراب نہ کریں، فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی معاملات میں پڑ کراپنا کردار گدلا ’ کر دیں گے، مزمل سہروردی

مفتی تقی عثمانی بڑےعالم دین، تشخص  خراب نہ کریں، فضل الرحمان کے ساتھ  سیاسی معاملات میں پڑ کراپنا کردار گدلا ’  کر دیں گے، مزمل سہروردی

 سینیئر صحافی اور تجزیہ کار مزمل سہروردی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے حق میں مفتی تقی عثمانی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

 اپنے تبصرے میں سینیئر صحافی مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی کا معاشرے میں ایک معتبر اور غیر سیاسی تشخص قائم ہے اور انہوں نے ماضی میں خود کو ہمیشہ عملی سیاست سے دور رکھا ہے۔

ان کے بقول اگر وہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں شامل ہوں گے تو پھر ان کی حیثیت ایک عالمِ دین کے بجائے ایک سیاسی رہنما کی بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقتدار کے ایوانوں میں دہائیاں گزارنے والے فضل الرحمان اثاثوں اور ذرائع آمدن کاحساب کب دیں گے؟سوشل میڈیا صارفین

 مزمل سہروردی نے موقف اختیار کیا کہ مفتی تقی عثمانی کو موجودہ سیاسی کشمکش میں کسی ایک فریق کی حمایت میں بیان جاری نہیں کرنا چاہیے تھا، کیونکہ اس طرزِ عمل سے ان کی غیر جانبدارانہ ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

 سیاست میں باقاعدہ شمولیت کا چیلنج

گفتگو کے دوران مزمل سہروردی نے مزید کہا کہ اگر مفتی تقی عثمانی نے پاکستان کی سیاست میں باقاعدہ قدم رکھنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پھر گھوڑا اور گھوڑے کا میدان حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی عثمانی کو چاہیے کہ وہ باضابطہ اعلان کریں کہ آج سے وہ ایک سیاسی شخصیت ہیں۔

 سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر وہ جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا اپنی الگ سیاسی جماعت قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کھل کر میدان میں آئیں۔

 ذاتی اثاثوں اور مالی حیثیت کا تذکرہ

مفتی تقی عثمانی کی مالی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزمل سہروردی نے دعویٰ کیا کہ وہ کوئی غریب آدمی نہیں ہیں بلکہ ایک ارب پتی شخصیت ہیں۔

ان کے مطابق مفتی تقی عثمانی کے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے موجود ہیں، لہٰذا اگر وہ اپنے اربوں روپے لے کر سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو میدان ان کے لیے کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کا فرنٹ مین امان اللہ افغان شہ ری نکلا، غیر ملکی شہریت کی تصدیق کے بعد رہائش گاہ سیل کرنے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

 پاکستان کی سیاست میں مذہبی علما اور دینی شخصیات کا کردار ہمیشہ سے ایک حساس اور زیرِ بحث موضوع رہا ہے۔

ملک میں ایک طبقہ علما کی براہِ راست سیاست میں شمولیت کا حامی رہا ہے، جبکہ دوسرا بڑا حلقہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ چوٹی کے فقہا اور علمی شخصیات کو جماعتی سیاست سے بالاتر رہنا چاہیے تاکہ تمام مکاتبِ فکر اور سیاسی وابستگیاں رکھنے والے شہری یکساں طور پر ان سے علمی و دینی رہنمائی حاصل کر سکیں۔

 مفتی تقی عثمانی کا شمار عالمِ اسلام کے ممتاز فقہا اور علمی شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے طویل عرصے تک عدالتی اور علمی خدمات سرانجام دیں اور خود کو براہِ راست انتخابی یا جماعتی سیاست سے الگ رکھا۔ حالیہ سیاسی حالات میں فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید میں سامنے آنے والے بیان نے صحافتی اور سیاسی حلقوں میں اس بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔

 جب کوئی غیر سیاسی یا علمی شخصیت ملکی سیاست کے کسی متنازعہ یا حساس مرحلے پر کسی سیاسی جماعت کے حق میں رائے دیتی ہے تو اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل آنا فطری امر ہے۔

مزید پڑھیں:کاغذات غائب، دروازے بند، سرکاری عملے سے مزاحمت، فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں آخر کیا ہے جس کی اتنی پردہ داری ہے؟

مزمل سہروردی کا یہ بیان دراصل اسی سوچ کی نمائندگی کرتا ہے جو دینی و علمی منصب کو جماعتی سیاست کے دائرے سے الگ دیکھنے کی خواہاں ہے۔

 دوسری جانب اس صورتحال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول میں ہر اہم شخصیت کا بیان فوری طور پر سیاسی پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔

اگر آئندہ بھی غیر سیاسی شخصیات کی جانب سے سیاسی معاملات پر بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو علمی اور سیاسی دائرہ کار کے درمیان موجود لکیر مزید دھندلی ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles