170 سال بعد روسی ادب کا نامکمل ناول پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا، مصنوعی ذہانت کا بڑا کارنامہ

170 سال بعد روسی ادب کا نامکمل ناول پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا، مصنوعی ذہانت کا بڑا کارنامہ

انیسویں صدی کے عظیم روسی ادیب نکولائی گوگول کی وفات کے 170 سال سے زائد عرصے بعد مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ان کے نامکمل شاہکار ناول ڈیڈ سولز کی مبینہ گمشدہ دوسری جلد کو ازسرِنو تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے، ادب اور جدید ٹیکنالوجی کے اس امتزاج کو ایک غیر معمولی اور دلچسپ تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نکولائی گوگول نے 1852 میں محض 42 برس کی عمر میں اپنے انتقال سے کچھ عرصہ قبل ذہنی مسائل کے دوران اپنے مسودے کا ایک حصہ نذرِ آتش کر دیا تھا ،  طنز، عجیب و غریب کرداروں اور مافوق الفطرت عناصر کے لیے مشہور گوگول کے شاہکاروں میں ڈائری آف اے میڈمین اور دی نوز جیسی تخلیقات شامل ہیں۔

ڈیڈ سولز روسی ادب کی نمایاں ترین تصانیف میں شمار ہوتا ہے، مگر یہ آج بھی نامکمل ہے اور اس کی کہانی ایک ادھورے جملے پر تھم جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ لوہے کی کیل، نہ دھاتی پیچ، تھائی لینڈ میں لکڑی کا حیرت انگیز مندر

 ادبی حلقوں میں اس نکتے پر رائے منقسم ہے کہ آیا گوگول اس ناول کو تین جلدوں میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے یا یہ ادھورا پن ان کے اسلوب کا حصہ تھا، کیونکہ بعض محققین کے مطابق گوگول اکثر کہانی یا جملے کو اچانک وسط میں ہی چھوڑ دیا کرتے تھے۔

تاہم، ناول کے تین حصوں پر مشتمل تصور کو بنیاد بناتے ہوئے ایک روسی اے آئی ماڈل کے ذریعے اس کی گمشدہ دوسری جلد کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پیش رفت ادب اور ٹیکنالوجی کے نئے زاویے ضرور کھولتی ہے، لیکن اے آئی سے تیار ہونے والے اس متن کو گوگول کی اصل تصنیف کے بجائے محض ایک تخلیقی بازتخلیق (Creative Reconstruction) ہی سمجھا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles