لیگو سے دنیا کا نقشہ بنانے کا حیران کن کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم

لیگو سے دنیا کا نقشہ بنانے کا حیران کن کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی دو دوستوں نے ہزاروں لیگو ٹکڑوں کی مدد سے دنیا کا نقشہ تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے 11 ہزار 695 ٹکڑوں پر مشتمل لیگو ورلڈ میپ صرف 4 گھنٹے، 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں مکمل کیا۔دونوں نے یہ چیلنج 12 اپریل کو امریکی شہر ہیوارڈ میں موجود برک بائی برک ٹوائز میں مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی خوراک میں کیا کچھ شامل؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق انہیں یہ نقشہ 5 گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کرنا تھا، تاہم دونوں نے مقررہ وقت سے تقریباً 30 منٹ پہلے ہی چیلنج مکمل کرلیا۔اتھینا لیونگ کے مطابق دونوں نے اس ریکارڈ کی تیاری کے لیے تقریباً 1ماہ تک مسلسل مشق کی تھی۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں لیگو نے انہیں اپنی تخیل کو حقیقت میں بدلنے کا موقع دیا۔ بعد میں سیوی سے ملاقات کے بعد دونوں کی لیگو سے مشترکہ دلچسپی نے انہیں اس چیلنج کی طرف بڑھنے میں مدد دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگو ورلڈ میپ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑا دو جہتی لیگو سیٹ ہے۔

editor

Related Articles