سلمان خان اے آئی جعلی ویڈیوز بنانے والوں پر برس پڑے

سلمان خان اے آئی جعلی ویڈیوز بنانے والوں پر برس پڑے

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت، یعنی اے آئی، کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں تیار کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی اور قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے تیار کیے جانے والے جعلی مواد پر تشویش کا اظہار کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے تبدیلی کرنا یا اس کی آواز کو تبدیل کرکے کسی اور بات سے جوڑ دینا غلط ہے۔ ان کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی اس حد تک ترقی کر چکی ہے کہ اس کے غلط استعمال کی صورتحال انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کیلئے بڑا اعزاز، جرمنی میں ’برلن بڈی بیئر‘ سے نواز دیا گیا

سلمان خان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص نے کوئی بات کی ہو اور کوئی دوسرا شخص اے آئی کی مدد سے اس میں تبدیلی کرکے اسے کسی کو گالی دیتے ہوئے دکھا دے تو یہ سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اے آئی سے تیار کیے گئے جعلی مواد کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ ویڈیو جعلی اور اے آئی سے تیار کی گئی ہے، وہ اسے حقیقت سمجھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں، تاہم جان بوجھ کر ایسا مواد تیار کرنے والوں کے عمل پر سوال اٹھنا چاہیے۔

سلمان خان نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق جب تک ایک یا دو لوگوں کو اس طرح کے جرائم پر سزا نہیں ملے گی، یہ سلسلہ رکنا مشکل ہے۔ اداکار نے اے آئی سے بننے والے جعلی مواد کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی اور سوشل میڈیا پر نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

editor

Related Articles