اورکزئی میں خوارج کی مشتبہ نقل و حرکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج جہنم واصل، متعدد زخمی

اورکزئی میں خوارج کی مشتبہ نقل و حرکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج جہنم واصل، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے جدید اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع اورکزئی کے علاقوں شہید قبر اور ناری گڑھی میں خوارج کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی کی اور گھات لگا کر مشتبہ مسلح عناصر کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشنرد الفتنہ 3،آواران میں سیکیورٹی فورسز کاہیبت ناک حملہ ،آرمڈ کواڈ کاپٹر سے فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے جدید اسلحہ اور دیگر عسکری سازوسامان برآمد کیا، جس میں ایم 16 رائفلیں، مشین گنز، دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈیز)، گولہ بارود اور دیگر سامان شامل ہے۔

Related Articles