بجلی کے بلوں میں اضافے کا خدشہ؟ حکومت نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

بجلی کے بلوں میں اضافے کا خدشہ؟ حکومت نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا مقصد صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا نہیں ہوگا، جبکہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی اپنے مالی اور معاہدے کے تحت طے شدہ وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ نے 10 نومبر کو ہونے والے ایک اجلاس کے دوران یہ یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کی نجکاری سے متعلق حکومتی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد بجلی صارفین پر مزید مالی دباؤ ڈالنا نہیں بلکہ اس عمل کے دوران صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

نجی سرمایہ کاروں کے لیے قواعد کی پابندی لازمی

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی سرمایہ کاروں کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے مسابقتی بولی کا طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ جہاں ضروری ہوا، ان منصوبوں کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے منظوری بھی حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری: پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع

احد چیمہ نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل میں تعاون کرے گی، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نجی سرمایہ کار اپنے مالی اور معاہدے کے تحت طے شدہ وعدے پورے کریں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت نجی شعبے کو منتقل ہونے کے بعد جاری ترقیاتی منصوبوں کا کام متاثر نہ ہو۔

حکام کے مطابق اگر کسی ڈسکو کی نجکاری کے وقت کوئی ترقیاتی منصوبہ مذاکرات یا تیاری کے مرحلے میں ہوا تو طے شدہ انتظامات کے تحت اس کی مالی معاونت اور منصوبے کی ذمہ داری نئے نجی سرمایہ کار کو منتقل کر دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

editor

Related Articles