ٹرمپ کا بڑا امتحان ، جنگ جاری رکھنے کیلئے کانگریس سے اجازت لینے کیلئے صرف 7 روز باقی

ٹرمپ کا بڑا امتحان ، جنگ جاری رکھنے کیلئے کانگریس سے اجازت لینے کیلئے صرف 7 روز باقی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے اجازت حاصل کرنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

امریکی قوانین کے مطابق ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے تحت صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کا آغاز کانگریس کی فوری منظوری کے بغیر کر سکتا ہے

تاہم 60 دن کے اندر اس کارروائی کو جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی باقاعدہ اجازت لینا لازم ہوتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں یہی قانونی مدت اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جاری جنگی پالیسیوں کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عوامی رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق بڑی تعداد میں شہری م

وجودہ جنگی حکمت عملی پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :واشنگٹن میں طاقت کا کھیل، سینیٹ میں ایران پر کارروائی سے متعلق اہم قرارداد مسترد

اسی دوران امریکی فوج کی جانب سے جنگی اخراجات کے لیے تقریباً 200 ارب ڈالر کی اضافی درخواست بھی سامنے آئی ہے جس نے بحث کو مزید شدت دے دی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرنے والے شہریوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی سروے میں ان کی مجموعی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 67 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *