طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یکطرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ، ایرانی سپیکرباقر قالیباف

طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یکطرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ، ایرانی سپیکرباقر قالیباف

 ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یک طرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کثیر الجہتی نظام کا دفاع اور قانون کی حکمرانی کا احترام ضروری ہے، چین اور روس نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کے اصولوں کا اعادہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ عالمی معاملات میں یک طرفہ طرزِ عمل کسی کے مفاد میں نہیں، جبکہ موجودہ حالات میں کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے طاقت اور دباؤ کے بجائے قانون، باہمی احترام اور کثیر الجہتی تعاون کو بنیاد بنایا جائے۔

اس سے قبل ایک بیان میں  اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا تھا  کہ 200 راتوں سے سڑکوں پر ایرانی عوام کی موجودگی نے دشمن کی شکست ثابت کردی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہوگی ، ایران

ایرانی سرکاری ٹی وی (IRIB) کے مطابق باقرقالیباف نے کہا کہ دشمن نے سوچا تھا کہ فوجی جارحیت کے ذریعے ایرانی عوام کے حوصلے توڑے جا سکتے ہیں تاہم عوام نے اپنے بلند ہمت اورحوصلے سے اس سوچ کو غلط ثابت کردیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ایرانی قوم ہی ایران کی طاقت کا بنیادی ذریعہ ہے، عوام کے عزم اور حوصلے نے ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا ہے، ایران کی دفاعی صلاحیتیں عوام کے ایمان اورعزم سے جڑی ہوئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکا کا ویزا دیدیا

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کردیا۔

امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی کہ صدر پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کیساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں ، ایرانی سپیکر باقر قالیباف

واضح رہے کہ 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

editor

Related Articles