دل کا غبار نکالنے کیلئے سمندر کنارے اجتماعی چیخ، حیران کن منظر

دل کا غبار نکالنے کیلئے سمندر کنارے اجتماعی چیخ، حیران کن منظر

امریکی شہر سان فرانسسکو میں 100 سے زائد افراد نے اپنی جھنجھلاہٹ اور غصہ نکالنے کے لیے ایک ایسا انوکھا طریقہ اپنایا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

لوگ سمندر کنارے جمع ہوئے اور بیک وقت بحرالکاہل کی جانب رخ کرکے زور زور سے چیخنے لگے۔ ’گٹرل اسکریم ایٹ دی سی‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس منفرد تقریب کا اہتمام مقامی رہائشی ڈینیئل ایگن نے اوشن بیچ کے قریب کیا۔ ڈینیئل ایگن کے مطابق انہیں خود ایک زوردار چیخ کی ضرورت محسوس ہورہی تھی، اس لیے انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ دوسرے لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

کرایوں سے اے آئی تک، چیخنے کی کئی وجوہات

تقریب کے اعلان میں لوگوں کو اپنی چیخ کی مختلف وجوہات بتانے کا موقع دیا گیا۔ ان میں بڑھتے ہوئے کرائے، مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی جھنجھلاہٹ، غصہ اور صرف اس لیے چیخنا کہ اس کے بعد انسان خود کو بہتر محسوس کرتا ہے، شامل تھے۔ تقریب میں شرکا نے پہلے اپنی اپنی آواز کا اظہار کیا، جس کے بعد سب نے مل کر سمندر کی جانب رخ کرکے اجتماعی چیخ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، ہیوگو نے نیا ریکارڈ بنا لیا

سب سے بلند چیخ کس نے ماری؟

اجتماعی چیخ سے پہلے باقاعدہ چیخنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکا کی آواز کی بلندی، دورانیے اور انداز کو جانچا گیا۔مقابلے میں اولیویا گوگلیموٹو کی چیخ 121.9 ڈیسی بیل ریکارڈ کی گئی۔ یہ 129 ڈیسی بیل کے عالمی ریکارڈ سے کچھ کم تھی۔

اولیویا کو مقابلہ جیتنے پر انعام میں ایک چھوٹا میگا فون بھی دیا گیا۔فاتح خاتون نے اپنی چیخ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک مسئلے کے خلاف نہیں تھی بلکہ ’پوری دنیا‘ کے لیے تھی۔ یوں سان فرانسسکو کے ساحل پر ہونے والی یہ عجیب و غریب تقریب لوگوں کے لیے اپنے روزمرہ کے غصے اور جھنجھلاہٹ کا اظہار کرنے کا ایک منفرد موقع بن گئی۔

editor

Related Articles