رجب بٹ کےبیٹے کی پہلی سالگرہ، سابق اہلیہ کی جذباتی اپیل سامنے آگئی

رجب بٹ کےبیٹے کی  پہلی سالگرہ، سابق اہلیہ کی جذباتی اپیل سامنے آگئی

معروف سوشل میڈیا شخصیت ایمان اسد نے اپنے بیٹے کیوان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر رجب بٹ کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ایمان اسد نے انسٹاگرام اسٹوری میں رجب بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور وہ دل سے چاہتی ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی اس خوشی میں ان کے ساتھ شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ روکیں گی، کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے۔ ان کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ بڑا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری اور گلو کاری کے بعد ہانیہ عامر کا باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ

ایمان اسد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیوان کی خواہش بھی یہی ہوگی کہ اس کے والد اس کی خوشیوں میں اس کے ساتھ موجود ہوں۔ انہوں نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی کیوان کا حال پوچھنے کی کوشش کی، یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اسے کیا ضرورت ہے یا اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جائے۔

ایمان نے کہا کہ ایک سال کی خاموشی اور دوری صرف ایک سالگرہ منانے سے ختم نہیں ہوسکتی، کیونکہ والد ہونا صرف ایک دن کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر روز کی ذمہ داری ہے۔

ایمان اسد نے کہا کہ کیوان کی پہلی سالگرہ کا دن عدالتوں اور تنازعات کے لیے نہیں بلکہ بچے کی معصوم خوشیوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ اس خوبصورت دن کی یادیں کسی تلخی یا عدالت کی چار دیواری سے جڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ کا فرانس میں کروڑوں ڈالر کا منفرد گاؤں

ایمان کے مطابق ان کے دروازے رجب کے لیے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور عید کے موقع پر بھی انہوں نے انہیں کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا، حالانکہ اس سے چند روز قبل انہیں رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

ایمان اسد نے رجب بٹ سے اپیل کی کہ وہ اختلافات اور دیگر معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف اپنے بیٹے کے بارے میں سوچیں اور کیوان کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رجب چاہیں تو اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں تاکہ کیوان کی پہلی سالگرہ ایک خوشگوار اور یادگار موقع بن سکے۔

اپنے پیغام کے آخر میں ایمان اسد نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی اور کیوان کی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو نفرت اور تنازع نہیں بلکہ محبت، توجہ اور خوشیوں کی ضرورت ہے۔

ایمان اسد نے دونوں خاندانوں سے بھی درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر بحث کے بجائے حقیقت میں کیوان کی خوشیوں کا حصہ بنیں اور اس کی پہلی سالگرہ محبت کے ساتھ منائیں۔

editor

Related Articles