نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

پاکستان کی امن کوششوں میں اہم سفارتی پیش رفت، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات 

دوطرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایرانی سفیر و دیگر حکام بھی موجود تھے

 یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کی جانب سے اپنے حالیہ مشاہدات اور مؤقف سے پاکستان کو آگاہ کیا گی جبکہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں مکالمہ اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات،امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے گفتگو

ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور اقتصادی روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے

اور ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے اس بحران کے ممکنہ حل کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں

editor

Related Articles