ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اپنے حالیہ مشاہدات اور موقف سے پاکستان کو باقاعدہ آگاہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور تہران اسلام آباد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنا مؤقف پاکستان کے ذریعے آگے پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مؤثر سفارتی راستے تلاش کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور مختلف عالمی فریقین کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے ،ایرانی وزارت خارجہ
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ دیکھنے میں آیا ہے جس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں، تاہم صورتحال اب بھی نازک ہے اور کسی بھی وقت مزید تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

