لکی مروت : سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ ، 9 افراد شہید، متعدد زخمی

لکی مروت : سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ ، 9 افراد شہید، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار میں  دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 9 شہری شہید ہوئے ہیں ۔

 اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے  لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 9  افراد شہید جبکہ 23  افراد زخمی ہیں ۔

ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹروں کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ، خوارج نے اپنے ہندوستانی آقاؤں کے اشاروں پے غضب للحق کے کامیاب آپریشنز کے نیتجے میں حواس باختہ ہو کے سول اور سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے-

اس واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 9  افراد کی شہادت  پر اظہار افسوس کرتے  کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمہ کے لیۓ تمام متعلقہ ادارے اور حکومت غیر متزلزل عزم کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے امن و ترقی کی راہ میں روکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے  گی، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف اس جدو جہد میں بیش قدر قربانیاں دی ہیں۔

انہوں  نے واقعے کی جلد انکوائری مکمل کر کے ذمہ داران کو تعین کرنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایات کرتے ہوئے شہدا کے لیۓ دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

editor

Related Articles