منشیات اور قتل کیس ، انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منشیات اور قتل کیس ، انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منشیات اور قتل کیس میں اہم پیشرفت ، انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ انمول کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل کراچی میں قائم جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، عدالت میں درخشاں، گزری اور بغدادی تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔

تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ سے جاری تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ کیس کو مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست بھی کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیسز کے تفتیشی افسران کو مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :انمول پنکی کے سہولت کارکون ہیں ؟ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بیان سامنے آگیا

ملزمہ پنکی کو پولیس نے مجموعی طور پر 18 کیسز میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے انمول عرف پنکی کیس کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی سنگین سماجی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک عام جرم نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، اور پولیس اس کیس کی تفتیش بغیر کسی دباؤ کے مکمل میرٹ پر کر رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی سیشن کورٹ نے انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رانا محمد اکرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق انسپکٹر رانا محمد اکرم پر گھر میں غیر قانونی چھاپے اور 55 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے جانے کا الزام ہے۔ سی سی پی او آفس کی انکوائری رپورٹ میں رانا محمد اکرم کو بدانتظامی اور غلط رویے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles