وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کی ہدایت پر مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ 

موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر سے بحال کی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینوں کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، معروف بابو مسافر ٹرین بحال

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جبکہ منصوبے کا آغاز جنوری میں طے کیا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا، وزیراعظم اس منصوبے پر مسلسل اپ ڈیٹس لے رہے ہیں اور ریلوے حکام توقعات پر پورا اتریں گے۔

Related Articles